جامعہ بنوریہ کی جانب سے مسیحی برادری میں راشن کی تقسیم

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: جامعہ بنوریہ ، فیس بک)

جامعہ بنوریہ عالمیہ کی جانب سے برطانیہ میں قائم ہونے والی نعیم فاؤنڈیشن برطانیہ کے تحت کراچی میں مقیم مسیحی برادری میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ بنوریہ عالمیہ برطانیہ میں قائم نعیم فاؤنڈیشن کے تحت کراچی کی مسیحی برادری میں راشن تقسیم کرے گی۔ اس موقعے پر جامعہ بنوریہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم اور شہر بھر سے پاسٹرز بھی شریک ہوں گے۔

راشن کی تقسیم کی تقریب آج دوپہر 3 سے 5 بجے تک جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ پر ہوگی جو سائٹ تھانہ کے قریب واقع ہے۔ میڈیا کوآرڈینیٹر جامعہ بنوریہ کا کہنا ہے کہ دینی ادارے کی جانب سے یہ بین المذاہب ہم آہنگی کی مثالی اور منفرد سرگرمی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے تعلیمی وفد نے کرغستان کا دورہ کیا، جہاں جامعہ بنوریہ عالمیہ اور کرغزستان کی اسلامی یونیورسٹی آف بشکیک کے مابین تعلیمی تعاون کا معاہدہ طے پایا  جس کے تحت دونوں جامعات نے باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔

گزشتہ برس جون کے دوران ہونے والے معاہدے پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم اور رئیس جامعہ اسلامیہ کرغستان شیخ عبدالشکور نے دستخط کردیئے جس کے تحت دونوں جامعات کے مابین فیکلٹی ممبران اور طلبہ کے تبادلے سمیت دیگر اہم نکات شامل تھے۔

Related Posts