بالی ووڈ میں اداکاری کے علاوہ وہ اپنے اسٹائل کی وجہ سے مشہور بھارتی اداکارہ جھانوی کپور کی نئی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
حال ہی میں جھانوی کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے فیروزی رنگ کا بولڈ لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
قبل ازیں ایک انٹرویو میں جھانوی کپور نے بالی ووڈ خانز کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کھل کر بات کی تھی۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ وہ بولی وڈ خانز یعنی سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی؟ جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے اقرار میں جواب دیا اور ساتھ ہی کہا کہ ایسا کون سا اداکار ہے جو تینوں خانز کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کرے گا؟
جھانوی کپور نے کہا کہ وہ تینوں خانز کے ساتھ یقینی طور پر کام کرنا پسند کریں گی مگر اُن کے خیال میں وہ اُن کی ہیروئن نہیں بن سکتیں، ایسا کرنا کچھ عجیب سا ہوگا۔
انہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ عمر میں کافی بڑے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اُن کی ہیروئن نہیں بن سکتیں۔