جاپان ملک میں مزدوروں کی شدید قلت کے درمیان 8لاکھ سے زائد غیر ملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کرے گا۔
کیوڈو نیوز کی رپورٹ کے مطابق جاپان مختلف شعبوں میں مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 8لاکھ سے زیادہ غیر ملکی کارکنوں کو بھرتی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
غیر ملکی ورکر ویزا پروگرام کی توسیع میں اب سڑک اور ریلوے کی نقل و حمل، جنگلات اور لکڑی کی صنعتیں شامل ہیں۔
جاپان حکومت ڈرائیوروں کے لیے اوور ٹائم کے اوقات کو محدود کرنے کے لیے نئے ضوابط نافذ کر رہی ہے۔ اپریل سے شروع ہونے والے اگلے پانچ مالی سالوں میں جاپان کا مقصد 820000 تک ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کو ویزا پروگرام میں شامل کرنا ہے۔
حکومت نئے شامل کیے گئے شعبوں میں ہنر مند کارکنوں کی قبولیت کو آسان بنانے کے لیے متعلقہ ضوابط پر نظر ثانی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
نظرثانی شدہ پروگرام کے تحت، ہنر مند غیر ملکی نقل و حمل کے شعبے میں بس ڈرائیور، ٹیکسی ڈرائیور اور ٹرک ڈرائیور کے طور پر کام کر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ مصدقہ کمپنیوں کے ذریعہ ملازم ہوں تاہم مسافروں کے ساتھ بات چیت کے لیے جاپانی زبان میں مہارت درکار ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








