اسلام آباد: جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کااعلان کردیا ہے جس کے لیے ہنر مند اور نیم ہنر مند نوجوانوں کو جلد جاپان بھیجا جائےگا۔
چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائنمنٹ پروموٹرز ایسوسی سرفراز ظہور چیمہ کا کہنا تھا کہ ہنرمند اور نیم ہنرمند پاکستانیوں کی جلد جاپان کے لیے بھرتیوں کا اعلان کیا جائےگا۔
جاپانی سفارتخانے کے قونصلر ٹوکیٹا یوجی سےچیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ، بیورو آف امیگریشن کے ڈی جی کاشف احمد نور، سابق چیئرمین پوئپا چوہدری محمد افضل سمیت دیگر نے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد سرفراز ظہور چیمہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہ حکومت کی جانب سے لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے افرادی قوت جاپان بھجوانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
سرفراز ظہور چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز بیروزگاری کے خاتمے میں حکومت کی بھرپور مدد کے لیے پرعزم ہے۔ رواں برس 50 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔