سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جاپان کی پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش

تازہ ترین

تازہ ترین

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جاپان کی پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش
سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جاپان کی پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش

راولپنڈی: پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد جاپان نے متاثرین کی بحالی کے لیے مکمل تعاون کی پیشکش کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاپانی سفیر نے اس موقع پر پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جاپانی سفیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کو سراہا اورسیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں سیلاب سے تباہی، 1ہزار 576 افراد جاں بحق، 12ہزار 862 زخمی

سپہ سالار نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی برادری کا کردار اہم ہے۔ پاکستان علاقائی سلامتی کیلئے جاپان کے کردار کو سراہتا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان، جاپان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے خواہاں ہے۔

Related Posts