جاپانی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے تیار کردہ لیمپ کی شعاعیں دُنیا بھر میں لاک ڈاؤن کا سبب بننے والے کورونا وائرس کا خاتمہ کرسکتی ہیں جس سے وائرس کے ہاتھوں تباہ حال انسانیت میں اُمید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی کمپنی نے دعویٰ کیا کہ ہم نے دُنیا کا سب سے پہلا لیمپ تیار کیا ہے جس کی کرنوں سے کورونا وائرس کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے جبکہ مذکورہ یو وی لیمپ کا نام کیئر 222 رکھا ہے۔
جاپانی کمپنی کے دعوے کے مطابق تعلیمی اداروں، کاروباری مراکز، دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت عوامی اجتماعات کی دیگر جگہوں پر الٹرا وائلٹ شعاعوں کی مدد سے وائرس کو تلف کیا جاسکتا ہے۔ کورونا کے علاوہ دیگر وائرس یا بیکٹریا بھی ختم کیے جاسکتے ہیں۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ہمارے لیمپ میں 222 نانو میٹر کی ویو لینتھ موجود ہے جس سے وائرس کو ختم کرنے کے بعد عوام کو کورونا سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ ڈھائی میٹر کے احاطے میں موجود تمام وائرس مر جائیں گے۔
عموماً یو وی لیمپ کے استعمال سے انسانی جسم پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے، نہ ہی لیمپ کے استعمال کے کوئی سائیڈ افیکٹس ہیں۔ جاپانی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ لیمپ کے ذریعے جہاں جہاں انسان موجود ہوں، وہاں وائرس سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی ویکسین اپریل تک دستیاب ہوگی۔ٹرمپ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








