عمران خان اکیلے رہا نہیں ہوگا، اس کے ساتھ پوری قوم نے رہا ہونا ہے، جاوید ہاشمی

تازہ ترین

تازہ ترین

مخدوم جاوید ہاشمی، فائل فوٹو

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے عمران خان نے اکیلے رہا نہیں ہونا, اس کے ساتھ پوری قوم نے رہا ہونا ہے۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا عمران خان  ہم سب کی جنگ لڑ رہا ہے۔ خوف کے بت کو توڑنا ہوگا۔ حسینیت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنی سیاسی زندگی کا طویل حصہ مسلم لیگ ن کے ساتھ گزارا، بعد ازاں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، مگر کچھ ہی عرصے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کو بھی خیر باد کہہ دیا۔ اب وہ سیاست سے عملی طور پر کنارہ کش ہیں۔

Related Posts