جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف مقدمہ درج
جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد:پنجاب کے وزیرِ داخلہ ہاشم ڈوگر نے تصدیق کی ہے کہ لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں مسلم لیگ نے رہنماؤں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ایم ڈی سرکاری ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

ہاشم ڈوگر نے کہاکہ کسی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیرِ داخلہ پنجاب نے کہا کہ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں جاوید لطیف نے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی)کے ذریعے سابق وزیر اعظم کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے ’مذہبی کارڈ‘ کا استعمال کیا تھا۔

مزید پڑھیں:بلوچستان کی پہلی خاتون شازیہ سرور پنجاب پولیس میں ڈی پی او تعینات

پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے پارٹی سربراہ کے خلاف نفرت پھیلانے اور مذہب کو ہتھیار بنانے پر مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت مخلوط حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Related Posts