ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ جنیفر آنسٹن نے کہا ہے کہ ذہنی دباؤ بڑھ جانے کا علاج آلو کے چپس کھا کر کرتی ہوں، تاہم ایک وقت میں ایک ہی ٹکڑا کھاتی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق مارننگ شو اسٹار جنیفر آنسٹن کی غذا فلموں میں کام کے باعث نپی تلی ہوتی ہے جو چپس کھانا تو چاہتی ہیں لیکن موٹاپے کے ڈر سے ایک سے زیادہ ٹکڑوں کو ہاتھ نہیں لگاتیں۔
حال ہی میں اداکارہ جنیفر آنسٹن نے کہا کہ غذاؤں کے انتخاب میں مجھے سختی کرنی پڑتی ہے۔ 52 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ جب مجھ پر ذہنی دباؤ بڑھ جائے تو آئس کریم یا پیزا نہیں کھاتی۔
معروف اداکارہ جنیفر آنسٹن نے کہا کہ آلو کے چپس کا ایک ٹکڑا چبا کر کھا لیتی ہوں جس سے ذہنی دباؤ سے نجات ملتی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ خود کو چپس سمیت دیگر غذاؤں سے دور رکھنا دقت طلب کام ہے ۔
جنیفر آنسٹن نے کہا کہ عام طور پر میں آسانی سے غذا کنٹرول کر لیتی ہوں۔ چپس کا ایک ٹکڑا کھا کر ذہنی دباؤ کم کرنا پڑتا ہے اور میں جانتی ہوں کہ یہ کافی پریشان کن ہوسکتا ہے اور اگر ڈرنک کرنا ہو تو مارگریٹا استعمال کرتی ہوں جس میں چینی نہیں ہوتی۔
انہوں نے شراب نوشی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک وقت میں دو سے 3 ڈرنکس لیتی ہوں تاہم زیادہ پی کر اپنی حالت خراب نہیں کرتی۔ جب ان سے چٹ پٹے کھانے کھانے کا پوچھا گیا تو جنیفر آنسٹن نے بتایا کہ وہ ایسی کوئی چیز نہیں کھاتیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی نئی مختصر فلم پرنس چارمنگ کی موسیقی پرانی دھن کا چربہ نکلی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








