جینیفر لوپیز نے سابق منگیتر ایلیکس روڈریگوئز سے جڑی تمام نشانیاں مٹادیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Jennifer Lopez deletes all traces of ex-fiance Alex Rodriguez

گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نے اپنے سابق منگیتر نیویارک کے سابق بیس بال اسٹار ایلیکس روڈریگوئزکی تصاویر اور پوسٹس کو انسٹاگرام سے حذف کر دیا ہے۔

جینیفر لوپیز نے اپنے سابق منگیتر کو انسٹاگرام ودیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ان فالو بھی کردیا ہے۔ جینیفر لوپیز اورایلیکس روڈریگوئزنے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرتے ہوئے منگنی منسوخ کردی۔ دونوں کا ایک مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ ہم دوست ہی بہتر ہیں اور آئندہ بھی دوست ہی رہیں گے۔

مزید پڑھیں:گلوکارہ جنیفر لوپیز کا ایلیکس سے علیحدگی کے بعد مداحوں کیلئے پہلا پیغام جاری

جینیفر لوپیز اور الیکس روڈریگوئز کے درمیان تعلقات کا آغاز 2017 میں ہوا اور دونوں نے مارچ 2019 میں اپنی منگنی کا اعلان کیاتھا۔ پچھلے سال کے آخر میں جینیفر لوپیز نے کہا تھاکہ کورونا کی وجہ سے جوڑے نے دو بار اپنی شادی ملتوی کی۔

چند روز قبل فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں 51 سالہ اداکارہ و رقاصہ جنیفر لوپیز نے کافی ٹاک کے کیپشن کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر میں جنیفر کو ڈومینین ری پبلک میں مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈومینین ری پبلک میں اداکارہ جنیفر لوپیز ایک رومانوی کامیڈی فلم شاٹ گن ویڈنگ کر رہی ہیں جس کے متعلق تصاویر شیئر کرتے ہوئے جنیفر لوپیز نے مداحوں سے ان کی رائے طلب کی۔

Related Posts