کوٹری:گروبالمیک مندر سے نامعلوم چورمورتیوں کو پہنائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور تاج چوری کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوٹری کے علاقے الشہباز کالونی میں واقع مندرمیں چوری کی واردات ہوئی ہے، چورمورتیوں کو پہنائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور تاج چوری کرکے لے گئے۔
تھانہ کوٹری پولیس کے مطابق چوری کی واردات گروبالمیک گجراتی مندر میں ہوئی، اور مندرانچارج شنکر کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں اور جلد انہیں گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔