فلسطینی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی آباد کاروں نے مشرقی رام الله میں دو دیہاتوں “ترمسعیا” اور “المغیر” کے درمیان حملہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی 5 گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
اس حوالے المغیر کی بلدیہ کونسل کے رکن “مرزوق ابو نھیم” نے بتایا کہ “السدر” کے علاقے میں صیہونی کالونی “عدی عاد” کے رہائشیوں نے حملہ کیا اور فلسطینیوں کی پانچ گاڑیوں کو جلا دیا۔
شھاب نیوز کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے صیہونی آباد کاروں کی مدد کی غرض سے مذکورہ علاقے پر حملہ کیا۔ جس کے بعد فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔
اس دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے چار فلسطینی زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ صیہونی فوج نے مسلسل 14 دن سے مشرقی رام الله کے دیہات المغیر کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور فلسطینی شہریوں کے آنے و جانے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








