کورونا وائرس نے جہلم کے ایک اورمریض کی زندگی کی چھین لی

تازہ ترین

تازہ ترین

Jhelum resident killed by Corona virus

راولپنڈی: بینظیر ہسپتال میں کورونا وارس کا مریض چل بسا،گزشتہ روز جہلم سے عبدالعزیز کو راولپنڈی بینظیر ہسپتال شفٹ کیا گیا تھا۔

جہلم سے تعلق رکھنے والے کورونا وائرس سے ہلاک افراد تک تعداد 2 ہو گئی،جہلم میں کوروناوائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: پشاور میں لاک ڈاؤن کے دوران سڑکیں اور گلیاں سنسان

ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں وائرس پھیلنے کی وجہ احتیاط نہ کرنا ہے ، شہر کی حد تک لاک ڈاؤن ضرور ہے لیکن دیہی علاقوں کے افراد احتیاط پر بالکل عمل نہیں کررہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈائون ہے تاہم شہری حکومتی ہدایات پر عمل کرنے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتے۔

Related Posts