امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ’کے الیکٹرک‘ کو مزید 20 سال کا لائسنس دینے پرعدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ بجلی بنانے کی صلاحیت پورے پاکستان میں موجود ہے، این ٹی ڈی سی میں بجلی موجود ہے جس کی قیمت ہم ادا کررہے ہیں، اس کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے لیے کے الیکٹرک کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ کراچی میں اس وقت گیس کی بدترین صورتحال ہے، مائیں، بہنیں گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی، ایل این جی کی کک بیکس اور کرپشن کو ختم کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








