ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی عہدے سے سبکدوش

تازہ ترین

تازہ ترین

JPMC director Seemi Jamali reveals cancer diagnosis

کراچی:ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کا اسپتال کے ساتھ 33سالہ طویل سفر ختم ہوگیا۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کے جناح اسپتال سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے،ڈاکٹر طارق محمود نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی تک اسپتال کے امور سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر سیمی جمالی آنتوں کے کینسر کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باوجود تندہی سے اپنے فرائض منصبی بہترین طور انداز سے نبھاتی رہیں۔

امریکا کےنیشنل پبلک ریڈیو کی جانب سے دنیا بھر میں کورونا کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے افراد پر مشتمل فہرست میں وبا ء کے دوران کام کرنے والے بہادر طبی عملے کو گلوبل ہیروز قرار دیا گیا جبکہ 9 گلوبل ہیروز کی فہرست میں ڈاکٹر سیمی جمالی کا نام بھی شامل تھا،ڈاکٹر سیمی جمالی کو صحت کے شعبے میں ان کی خدمات پر تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:جناح اسپتال کی ایمرجنسی پاکستان کی بہترین ایمرجنسیز میں سے ایک ہے، ڈاکٹر سیمی جمالی

ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ ’کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنے کام پر جاتی رہی کیونکہ میں گھر نہیں رہنا چاہتی تھا، میں ایسی زندگی گزارنا نہیں چاہتی تھی جو بیکار ہو، اپنی زندگی کو قابل قدر بنانا چاہتی تھی کیونکہ میری اسپتال میں موجودگی بہت سے لوگوں کیلئے فائدہ مند ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر طارق محمود نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی تک اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر امور سرانجام دیں گے۔

Related Posts