سکھر: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔
دو روز قبل سکھر میں سینیئر صحافی جان محمد مہر کو قتل کردیا گیا تھا جس کی تحقیقات کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس ایس پی سکھر کی سربراہی میں7 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، ایف آئی اے، رینجرز اور پولیس کے افسر شامل ہیں۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں ایس ایس پی سکھر، آئی بی، ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر شامل ہیں۔ انویسٹی گیشن ٹیم ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائے گی۔
نارتھ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار
جان محمد مہر کے قتل کا مقدمہ 11 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے اور اس حوالے سے سکھر، شکارپور اور روہڑی سے 15 مشتبہ افراد زیر حراست ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کو سکھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں صحافی جان محمد مہر جاں بحق ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق صحافی جان محمد مہر پر آفس سے گھر جاتے ہوئے کوئنس روڈ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے باعث وہ زخمی ہوئے تھے اور انہیں تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








