جان ابراہم کے ہم شکل شخص کی انٹرنیٹ پر دھوم، ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

John Abraham’s doppelganger takes internet by storm: Watch video

بالی ووڈ اسٹار جان ابراہم کے ایک ہم شکل شخص نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا تے ہوئے ہر طرف مداحوں کی توجہ حاصل کر لی، اداکار الیاس کرسٹوفو ریڈیس جان ابراہم سے خاصی مشابہت رکھتا ہے۔

الیاس کرسٹوفوریڈیس نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جان ابراہم کی 2015 کی فلم ویلکم بیک کے ٹائٹل ٹریک پر لپ سینک کررہے ہیں۔ کلپ میں وہ مشہور اداکار سے نمایاں طور پر ملتے جلتے نظر آرہے ہیں۔

مداحوں نے الیاس کرسٹوفوریڈیس کی پوسٹ پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جان ابراہم سے مشابہت پر حیرت کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے کہا، “ہاں بالکل، وہ آپ جیسا لگتا ہے” اور دوسرے نے مزید کہا، “ایک سیکنڈ کے لیے میں نے سوچا کہ یہ جان ہے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔

 

بہت سے مداحوں نے الیاس کرسٹوفوریڈیس کی پوسٹس کو “جان ابراہم لگتا ہے بھائی” اور “جان ابراہم کسی دوسری کائنات سے” جیسے تبصروں سے بھر دیا۔ ایک تبصرہ نے یہاں تک کہ مزاحیہ طور پر تجویز کیا کہ جان کے والد نے اپنی جوانی کے دوران الیاس کرسٹوفوریڈیس کے ملک کا دورہ کیا ہوگا۔

ان کے انسٹاگرام بائیو کے مطابق الیاس کرسٹوفوریڈیس نے شکاگو، دی میوزیکل میں اداکاری کی ہے اور وہ ایک ٹی وی سیریز کے اداکار ہیں۔

Related Posts