کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 مغوی بچے بازیاب

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، 1 ملزم ہلاک، 7 گرفتار

کراچی: کراچی کے داؤد شورو گوٹھ چوکنڈی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے اغوا ہونے والے 2 مغوی بچوں کو بازیاب کرالیا۔

گزشتہ شب شاہ فیصل کالونی کے علاقے سے دو کمسن بچوں کے اغواہ کی اطلاع پولیس کو موصول ہوٸی، جس پر بچوں کے اہل خانہ سے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔

کورنگی شاہ فیصل کالونی پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی ٹیکنکل بنیاد پر بچوں کے اغواہ کاروں کا سراغ لگاتے ہوئے داؤد شورو گوٹھ چوکنڈی شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں ملزمان کی تلاش مکمل کی۔

مشترکہ کارروائی کے دوران چار مسلحہ اغواہ کاروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ یش آیا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو زخمی اغواہ کار سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور دونوں کمسن بچوں کو بازیاب کروا کر اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پسٹل، 3 موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں عاقب، ابوبکر، منظور اور عمر شامل ہیں۔ ملزمان نے شاہ فیصل کالونی سے دو بچوں کو اغوا کرکے اہل خانہ سے 5 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

رشتہ نہ ملنے کی رنجش، سابق منگیتر نے خاتون کے شوہر کی ناک کاٹ ڈالی

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ بچے اپنے گھر سے ٹیوشن کیلئے نکلے تھے کہ ٹیوشن سینٹر پہنچنے کے بعد بچوں نے ڈور بیل بجائی لیکن وہاں پہلے سے موجود ملزمان بچوں کے پاس آئے اور بچوں کو کہنے لگے کہ موٹر سائیکل پر بیٹھ جاؤ لیکن بچوں نے منع کیا، تو کہا کہ ابو نے چیز دلانے کیلئے بھیجا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان نے چھوٹے بچے کو موٹر سائیکل کی ٹنکی پربڑے کوپیچھے بٹھایا اور دوسرا ملزم بچے کے پیچھے موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا۔ اس کے بعد ہی ٹیوشن سینٹر کی جانب سے جب دروازہ کھولا گیا، تو باہر کوئی نہیں تھا۔

حکام نے مزید بتایا کہ ایک ہی موٹرسائیکل پر2 ملزمان دونوں بچوں کو اغوا کرکے لے جاچکے تھے جس کے بعد ملزمان کومختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ رینجرز ٹیکنیکل ٹیم نے ڈیجیٹیل معلومات کی بنا پرملزمان کے خلاف آپریشن کیا اوردونوں بچوں کوبحفاظت بازیاب کرالیا۔

Related Posts