کراچی: پولیس نے مبینہ طور پر بلوچستان کے ضلع خضدار سے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
کراچی میں دوران ڈکیتی صحافی کے قتل میں ملوث ملزم عابد امین کو سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے چھاپے کے دوران ملزم کے چار دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
بلوچستان حکومت نے صوبے کے ضلع خضدار سے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند نے کہا کہ مرکزی ملزم کو سندھ پولیس نے خضدار میں اس کی موجودگی کی نشاندہی کے بعد گرفتار کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند نے بتایا کہ مرکزی ملزم خضدار کا رہائشی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے سندھ اور بلوچستان پولیس نے مشترکہ چھاپہ مارا۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے مقامی صحافی اطہر متین کو قتل کر دیا تھا جو ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے تھے۔
پولیس نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو صحافی نے ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان ایک شہری کو لوٹ رہے تھے کہ متین نے انہیں اپنی گاڑی سے ٹکر مار دی، جس پر انہوں نے فائرنگ کر کے انہیں موقع پر ہی قتل کر دیا۔
مزید پڑھیں: نورمقدم قتل کیس کے بارے میں 10 حقائق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








