متنازع فلم ’جوائے لینڈ‘ آسکر ایوارڈز کیلئے شارٹ لسٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

متنازع فلم ’جوائے لینڈ‘ آسکر ایوارڈز کیلئے شارٹ لسٹ
متنازع فلم ’جوائے لینڈ‘ آسکر ایوارڈز کیلئے شارٹ لسٹ

پاکستان میں تنازعات کا شکار ہونے والی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو آسکر کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے، جس کے بعد وہ آسکر کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والی پاکستان کی پہلی فیچر فلم بن گئی ہے۔

عالمی سطح پر سراہی جانے والی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے آسکرز کے انٹرنیشنل فیچر فلم کیٹیگری میں باضابطہ طور پر جگہ بنالی ہے۔ اکیڈمی نے فلم جوائے لینڈ کو انٹرنیشنل فیچر فلم کی کٹیگری میں نامزدگی کے لیے شارٹ لسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انٹرنیشل فیچر فلم کی کٹیگری میں فلم جوائے لینڈ کا مقابلہ 14 مزید فلموں سے ہے جن میں بھارت ، کورین، سوئیڈن اور فرانس کی فلمیں شامل ہیں۔

95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے 10 کٹیگریز میں 100 سے زائد ایسی فلموں کا اعلان کیا گیا جنہیں آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان منگل کے روز 24 جنوری، 2023 کو کیا جائے گا جبکہ تقریب اتوار12 مارچ، 2023 کو شیڈول کی گئی ہے۔

“جوائے لینڈ” کی کہانی ایک رقاص نوجوان اور ایک خواجہ سرا کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کے عنوان کی وجہ سے جوائے لینڈ کو پاکستان میں کئی پابندیوں کا سامان کرنا پڑا۔

یہ فلم کانز فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔ جہاں اسے جیوری ایوارڈ اَن سرٹن کی کیٹیگری میں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

Related Posts