کراچی: سرطان کے علاج کے لیے دنیا کی مہنگی ترین سائبر نائف ٹیکنالوجی کا دوسرا یونٹ بھی جناح اسپتال میں قائم کردیا گیا۔دنیا میں سائبر نائف روبوٹک سرجری وعلاج کی صرف 350مشینیں موجود ہیں نیا سائبر نائف ٹیکنالوجی یونٹ ساٹھ کروڑ روپے میں خریدا گیا پاکستان میں سائبر نائف ٹیکنالوجی علاج صرف سندھ میں دستیاب ہے ۔
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کا سائبر نائف اب تک8 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج فراہم کرچکا ہے۔دنیا بھر میں کینسر کے علاج کے لیے سائبر نائف ٹیکنالوجی کی مد میں نوے ہزار سے ایک لاکھ ڈالر لیے جاتے ہیں جناح اسپتال میں کینسر کے علاج کے لیے کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی ۔
جے پی ایم سی کے سائبر نائف یونٹ میں دنیا کے بارہ ممالک اور 135شہروں سے مریض مفت علاج حاصل کرچکے ہیں۔سائبر نائف روباٹک ریڈیالوجی کا نیا یونٹ قریبا چار اعشاریہ ایک ملین ڈالر کی لاگت سے قائم کیاگیا ہے۔
مزید پڑھیں: اندرون سندھ کے بڑے شہروں کی اسپتالوں میں کینسرکے مریضوں کے علاج کیلئے سہولیات ناپید
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








