ایڈہاک ججز کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، کون کون سے سابق ججز کی تقرری متوقع؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Chief Justice of Pakistan

اسلام آباد :سپریم کورٹ آف پاکستان میں تین سال کے لیے ایڈہاک ججز کی تقرری کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جسٹس طارق مسعود کھوسہ، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، مقبول باقر اور مشیر عالم کے نام سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تجویز کئے گئے تھے تاہم جسٹس (ر) مشیر عالم اور جسٹس (ر) مقبول باقر نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

دوسری جانب ریٹائرڈ جسٹس سردار طارق مسعود کھوسہ نے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ کا حصہ بننے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ایک اور ریٹائرڈ جج مظہر عالم میاں خیل نے بھی ایڈہاک جج کی تقرری پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈہاک ججز کی تقرری کا مقصد عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے۔ ایک ریٹائرڈ جج کو تین سال کی مدت کے لیے ایڈہاک جج کے طور پر مقرر کیا جا سکتا ہے۔

ایسے ایڈہاک ججوں کی تقرری صرف اس صورت میں کی جا سکتی ہے جب ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے تین سال کی میعاد ختم نہ ہوئی ہو۔ خوش قسمتی سے ہمارے پاس بہت سے تجربہ کار جج ہیں جو بہترین شہرت رکھتے ہیں۔

Related Posts