پشاور: ہنگو پولیس نے اسلام آباد میں 3 روز قبل جے یوآئی کے رہنماء مفتی اکرام اللہ نیازی، بیٹے اور شاگرد کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔
ملزم نے تین روز قبل اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں جے یو آئی کے رہنمامفتی اکرام اللہ سمیت تین افراد کو قتل کیا تھا،ہنگو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
جے یو آئی اسلام آباد کے رہنماء مفتی اکرام اللہ نیازی،ان کے بیٹے اور ایک شاگرد کے قتل کے ملزم کو ہنگو پولیس نے جوائنٹ آپریشن میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان کے مطابق ملزم کا تعلق قبائیلی ضلع اورکزئی سے ہے اور وہ اورکزئی فرار ہو رہا تھا کہ ہنگو پولیس نے بگٹو چیک پوسٹ پر اسے گرفتار کیا۔
ڈی پی او کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیادپر کی گئی اور ملزم شاہد الرحمان کو گرفتار کر کے خفیہ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے اور ادارہ جاتی کارروائی کے بعد اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
واقعہ کے ملزم کی گرفتاری کے بعدمرحوم مفتی اکرام الرحمان ،بیٹے اور شاگرد کا جنازہ پڑھا دیا گیا،جنازہ مرحوم مفتی اکرام الرحمان کے والد قاری سعید و الرحمان نے پڑھایا،جنازے میں اسلام آباد کے امیر مولانا عبد المجید ہزاروی شامل،جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،راولپنڈی کے امیر ضیاء الرحمان بھی شریک ہوئے۔