جے یو آئی کراچی میں سنگین بد امنی کے خلاف سراپا احتجاج

تازہ ترین

تازہ ترین

جے یو آئی کراچی میں سنگین بد امنی کے خلاف سراپا احتجاج
جے یو آئی کراچی میں سنگین بد امنی کے خلاف سراپا احتجاج

جمعیت علمائے اسلام (سندھ) کے رہنما کراچی میں سنگین بدامنی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ جے یو آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کراچی میں جنگل کا قانون رائج ہے۔ ہر روز کئی گھرانے اجڑ جانا سوالیہ نشان بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (سندھ) کے رہنما مولانا سمیع الحق سواتی نے وفد کے ہمراہ جے یو آئی کراچی وسطی کے سیکریٹری اطلاعات مولانا نور سلیم صابر سے ملاقات کی اور ڈکیتی کی واردات میں جاں بحق ان کے برادرِ نسبتی امان اللہ خان شہید کیلئے تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں شریف خاندان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔شیخ رشید

اس موقعے پر پی ایس 122 کے سیکریٹری جنرل محمد شریف گبول، مولانا عبدالعلیم، مولانا بختیار کاکڑ، مولانا عبدالرحمان، عیدا جان اور دیگر جے یو آئی بھی موجود تھے۔ مولانا سمیع الحق سواتی نے کہا کہ کراچی میں جنگل کا قانون رائج ہے، حکومت جیسی کوئی چیز باقی نہیں۔

جے یو آئی رہنما مولانا سمیع الحق سواتی نےمزید کہا کہ کراچی کے شہری مظلومیت اور بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ عوام سنگین بدامنی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ جے یو آئی رہنماؤں نے شہید امان اللہ کے درجات کی بلندی اور تمام پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ 

Related Posts