اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

تازہ ترین

تازہ ترین

زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پخونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ اقتدار اسلام آباد اور گردونواح سمیت کے پی کے صوبے کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکوں نے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، اپر اور لوئر دیر، مانسہرہ، مالاکنڈ، بٹگرام، بالاکوٹ اور تورغر میں زلزلہ آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری 

خیبر پختونخوا کے مزید شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن میں بونیر، چترال، باجوڑ، وادئ نیلم اور گردونواح کے علاقے شامل ہیں۔ پاکستان کے علاوہ افغانستان، تاجکستان کی سرحد اور دیگر مختلف ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 100 کلومیٹر جبکہ مرکز تاجکستان افغانستان سرحد تھی۔ زلزلے کے باعث شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

فوری طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ قبل ازیں گزشتہ برس دسمبر اور رواں برس جنوری کی ابتدا میں بھی صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا تھا۔ اس سے قبل کراچی اور سندھ میں بھی زلزلے کی اطلاعات تھیں۔ 

Related Posts