اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عمر عطا بندیال کو پاکستان کے نئے چیف جسٹس کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تقرری کی منظوری دی جبکہ جسٹس عمر عطا بندیال یکم فروری کو چیف جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد 2 فروری کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
جسٹس عمر بندیال سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں،وہ17 ستمبر 1958 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم کوہاٹ، راولپنڈی، پشاور اور لاہور کے مختلف اسکولوں میں حاصل کی۔
مزید پڑھیں:جسٹس گلزار یکم فروری کو سبکدوش، جسٹس عطاء بندیال نئے چیف جسٹس ہونگے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








