بھوک اور بدحالی نے لاکھوں افغان عوام کو موت کی دہلیز پر پہنچادیا ہے، اقوام متحدہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Millions of Afghans are on ‘verge of death’, warns UN chief

نیویارک:  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ بھوک اور بدحالی نے لاکھوں افغان عوام کو موت کی دہلیز پر پہنچادیا ہے، لاکھوں لوگوں کو غربت، بھوک اور بےروزگاری سے بچانے کیلئے جلد معیشت بہتر کرنا ہوگی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکا اور عالمی بینک سے درخواست کی ہے کہ وہ افغانستان کے فنڈز غیرمنجمد کرے تاکہ افغانستان کی بحرانی صورت حال مزید گھمبیر نہ ہوجائے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے انسانی تباہی سے بچنے کے لیے افغانستان کی مدد کے لیے 5 بلین ڈالر کی ریکارڈ اپیل کی ہے کیونکہ جنگ سے تباہ حال ملک اب بھی امریکی انخلا اور طالبان کے قبضے کے اثرات سے دوچار ہے۔

مزید پڑھیں:اقوام متحدہ کی افغانستان کیلئے امداد

اس اپیل میں 4اعشاریہ 4 بلین ڈالر کی انسانی امداد کے علاوہ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے لیے مزید 623 ملین ڈالر کی امداد مانگی گئی ہے تاکہ بیرون ملک فرار ہونے والے 60 لاکھ سے زیادہ افغانوں کی مدد کی جا سکے ۔

Related Posts