کراچی: نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کو جرائم سے پاک کرنے کی حکمتِ عملی پر کام تیز کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے صنعتکار برادری کو ملازمین اور سکیورٹی گارڈز کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے دورے کے موقعے پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکار اپنے ملازمین کے ساتھ ساتھ سکیورٹی گارڈ زکا ریکارڈ مرتب کریں تاکہ صنعتی ایریا کو جرائم سے پاک بنایا جاسکے۔سندھ پولیس صنعتکاروں کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
اسٹاک مارکیٹ، انڈیکس میں معمولی اضافہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








