اپیکس کمیٹی اجلاس، مشکل وقت میں افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

اپیکس کمیٹی، مشکل وقت میں افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم
اپیکس کمیٹی، مشکل وقت میں افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اپیکس کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے دوران افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم کی زیرِ صدارت افغانستان پر اپیکس کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے دوران افغان عوام کو درپیش مسائل کے تدارک پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس دوران آرمی چیف، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اور سینئر وفاقی وزراء نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی سلامتی پر جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے۔آرمی چیف

ہمسایہ ملک افغانستان کے متعلق اپیکس کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق پاکستان افغان عوام کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ کمیٹی نے اقوامِ متحدہ کی طرف سے افغان عوام کی امداد کی اپیل کا بھی خیر مقدم کیا۔

افغانستان میں بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال اور انسانی المیے کے خدشات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپیکس کمیٹی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں افغانستان کوتنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اس موقعے پر عالمی برادری سے بھی افغانستان کیلئے امداد کی اپیل کی گئی۔

اپیکس کمیٹی اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ قیمتی انسانی جانیں بچانا وقت کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ دوست ممالک سے دو طرفہ تعاون کے امکانات تلاش کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات بشمول افرادی قوت، آئی ٹی اور فنانس میں مدد کی جائے۔ 

Related Posts