اسٹاک مارکیٹ، انڈیکس میں معمولی اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز سرمایہ کاروں نے معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس معمولی سے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز مانیٹری پالیسی سے متعلق اعلان سامنے آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی کینو اور آم کیلئے کینیا کی مارکیٹ کھولنے کامشن، افریقی وفد کی آمد

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروباری اوقاتِ کار کے دوران 253 اعشاریہ 58 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے مارکیٹ زیادہ سے زیادہ 45 ہزار 987 اعشاریہ 88 پوائنٹس تک پہنچی۔

سرمایہ کاروں نے کاروباری ہفتے کے آخری روز ملے جلے رجحان کا مظاہرہ کیا اور کاروباری اوقات کے دوران ایک بار مارکیٹ کم سے کم 45 ہزار 734اعشاریہ 30پوائنٹس تک آئی۔

بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں نہ ہونے کے برابر یعنی 0.25 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور کاروباری اوقاتِ کار کا اختتام 45 ہزار 763اعشاریہ 45پوائنٹس پر ہوا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آ گئی،کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کوچھونے کے بعد 45700پوائنٹس کی پست سطح پرآگیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے29ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تھا۔ 

Related Posts