بالوں کا نیا اسٹائل، مداحوں کا ماہرہ خان کیلئے اظہارِ تحسین

تازہ ترین

تازہ ترین

بالوں کا نیا اسٹائل، مداحوں کا ماہرہ خان کیلئے اظہارِ تحسین
بالوں کا نیا اسٹائل، مداحوں کا ماہرہ خان کیلئے اظہارِ تحسین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالوں کے نئے اسٹائل کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جن کو مداحوں نے بہت سراہا۔ 

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ میں اپنے بال کٹوانے کیلئے گئی تو پہلے ہیئر اسٹائلسٹ سے کہا کہ میرے بالوں کا رنگ گلابی کردے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیروز خان کی نقل، سوشل میڈیا پر ہارون کادوانی کی ٹرولنگ شروع 

معروف اداکارہ کی شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے بالوں کا رنگ گلابی نہیں ہے۔ اپنے انسٹاگرام پیغام میں ماہرہ خان نے کہا کہ بالوں کو رنگنے کا کہنے پر پریشانی سے سامنا ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ جب میں بال کٹوا کر گھر آئی تو میری ماں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے یا اللہ کہتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا یہ 2 بار کورونا سے بچ کر آنے کا نتیجہ ہے؟

ماہرہ خان نے کہا کہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے لیکن مجھے صرف اتنا پتہ ہے کہ میں نے اسکول یا کالج میں کبھی اپنے بالوں کو مکمل تو کیا جزوی طور پر بھی رنگنے کا نہیں سوچا۔

انہوں نے کہا کہ بالوں کو نہ رنگنا ہی مجھے اچھا لگتا تھا اور میں کچھ منفرد کرنا چاہتی ہوں۔ میرا اومنی کرون ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا اور زندگی مثبت سمت کی طرف گامزن ہے۔ 

Related Posts