معروف اداکار فیروز خان سے مشابہت کے سبب شہرت پانے والے اداکارہارون کادوانی ٹیلی فلم روپوش میں فیروز خان کی نقل کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔
ہارون کادوانی پروڈیوسر عبداللہ کادوانی کے بیٹے ہیں جنہوں نے جیو انٹرٹینمنٹ کی ٹیلی فلم روپوش میں اداکارہ کنزہ ہاشمی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں:کیا ثناء جاوید اپنی ہم شکل خاتون کے بارے میں حقائق جانتی ہیں ؟
سوشل میڈیا صارفین کو ہارون کادوانی میں اداکار فیروز خان سے مشابہت نظر آئی جبکہ ان کا کردار بھی فیروز خان کے پچھلے پروجیکٹس میں ادا کیے گئے کرداروں سے مشابہت رکھتا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے فیروز خان کی نقل کرنے کرنے پرہارون کادوانی کو انٹرنیٹ پر ٹرول کرنا شروع کردیا ہے۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں:





گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








