جے یو آئی (ف) کے رہنما قاضی ظہور احمد پشاور میں فائرنگ سے جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

JUIF leader Qazi Zahoor Ahmad gunned down in Peshawar

پشاور کے علاقے احمد خیل میں ایک دہشت گرد حملے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما قاضی ظہور احمد کو اتوار کے روز نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

مرحوم کے بھائی کے مطابق قاضی ظہور احمد مسجد سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے جب نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کی۔

قاضی ظہور احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔ ان کے بھائی عطااللہ نے بتایا کہ خاندان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔

وہ قیدی خاتون جس کی رہائی کیلئے اسرائیل نے فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی دوبارہ روک دی

پولیس نے جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے خیبر میڈیکل کالج بھجوا دیا گیا ہے۔

Related Posts