جنید خان نئے ڈرامہ میں حرا مانی اور ارمینہ خان کیساتھ جلوہ گر ہونگے

تازہ ترین

تازہ ترین

Junaid Khan signs another project with Hira Mani

کراچی : گلوکار واداکار جنید خان جلد حرا مانی اور ارمینہ خان کے ساتھ ایک نئے ڈرامہ میں نظر آئینگے، پروڈکشن کا آغاز ہوگیا، ڈرامہ آئندہ ماہ نشر کیا جائیگا۔

اس ڈرامہ کی پروڈکشن کا آغاز حال ہی میں ہوا اور اکتوبر میں اس کو آن لائن نشر کیا جائے گا۔ علی حسن کی ہدایتکاری میں بننے والا یہ ڈرامہ ایم ڈی پروڈکشن نے تیار کیا ہے۔

جنیدخان ایک ایسے شخص کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو اپنے ساتھی کے ساتھ مثالی تعلقات رکھتا ہے اور اپنے کنبہ کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارتا ہے۔

معاملات اس وقت موڑ لیتے ہیں جب ایک نیاشخص ان کی زندگی میں مداخلت کرتا ہے، جنید خان کا کہنا ہے کہ میرا کردار ایک ایسے شخص کا ہے جس کی زندگی اس وقت الٹ پلٹ ہوجاتی ہے جب کچھ لوگ مداخلت کرنا شروع کردیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس سے پہلے دُنیا کیسی تھی؟ حرا اور مانی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل

جنید خان ان دنوں کسک اور کشف کے علاوہ خدا اور محبت 3 میں بھی مصروف ہیں،انہوں نے حال ہی میں یوٹیوب پر کہہ دو کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔

Related Posts