محض فنی خرابی یا معاملہ کچھ اور؟ امریکی میں خوفناک طیارہ حادثہ! ویڈیو دیکھ کر دل دہل جائے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئس ویل میں ایک کارگو طیارہ ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ہونولولو (ریاست ہوائی) کے ڈینیئل کے۔ انوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب جا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بد قسمت طیارہ لوئس ویل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ طیارے کے گرنے سے قریبی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی اور علاقہ دھوئیں سے بھر گیا۔

لوئس ویل کے میئر کے مطابق طیارے میں حادثے کے وقت دو لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا جس کے باعث آگ نے تیزی سے اردگرد کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد ایک بڑے شعلے نے آسمان کو چھو لیا اور دھواں دور دور تک پھیل گیا۔

حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر تمام آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی جبکہ امریکی حکام نے ایئرپورٹ سے تقریباً پانچ میل کے فاصلے پر عارضی پناہ گاہیں قائم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے حادثہ پر آگ بجھانے اور لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔ حادثے کی فوری وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related Posts