جسٹس منصور علی شاہ ریٹائرڈ چیف جسٹس کی الوداعی اور نئے چیف جسٹس کی استقبالیہ تقریب سے غیر حاضر ہوں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو آج

سپریم کورٹ کے سینئر  ترین جج  جسٹس منصور علی شاہ ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی الوداعی اور نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی استقبالیہ تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جسٹس منصور علی شاہ فیملی سمیت عمرے پر روانہ ہوں گے، جسٹس منصورعلی شاہ کی واپسی یکم نومبر کو ہوگی۔

دوسری جانب  چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ جمعرات کے دن سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جوڈیشل ورک کی وجہ سے چیمبر ورک پر چلے گئےتھے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل کمرہ عدالت نمبر ایک میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ صدر نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے کی بھی منظوری دی ہے۔

Related Posts