ارشد شریف قتل کیس، جسٹس شکور پراچہ کا جوڈیشل کمیشن کی سربراہی سے انکار

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت کا ارشد شریف قتل کیس میں 3 رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ
حکومت کا ارشد شریف قتل کیس میں 3 رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: سابق جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس (ر) شکور پراچہ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں پراسرار حالات کے دوران قتل کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جسٹس (ر) شکور پراچہ نے ارشد شریف کے قتل سے متعلق کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وفاق کو آگاہ کیا ہے کہ شہید صحافی کی والدہ کو کمیشن کی تشکیل پر اطمینان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کیخلاف تحقیقات کیلئے فل کورٹ بینچ بہتر ہے۔رانا ثناء اللہ

جسٹس (ر) شکور پراچہ نے کہا کہ شہید ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس کو انصاف کیلئے درخواست دی، کمیشن میں نامزد ایک ممبر پہلے ہی نیروبی کا دورہ کرچکا، قانونی طور پر پہلے سے ہی تفتیش کا حصہ بننے والا شخص کمیشن میں شامل نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن میں ایک میڈیا کا نمائندہ بھی ہونا چاہئے تاکہ انصاف ہوتا دکھائی دے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے اتفاق کرتا ہوں کہ چیف جسٹس ارشد شریف کیس کا کمیشن تشکیل دیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) شکور پراچہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن تشکیل دیا تھا جس میں ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد حامد شامل تھے۔

Related Posts