خاتون سے ہراسانی پر کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، 25 لاکھ جرمانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Moonis Alvi granted temporary relief as SHC suspends harassment ruling
FILE PHOTO

کراچی: محتسب اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کو خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں قصوروار قرار دیتے ہوئے نہ صرف ان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے بلکہ 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مونس علوی نے شکایت کنندہ خاتون کو ہراساں کیا، انہیں ذہنی اذیت پہنچائی اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔ فیصلے کے مطابق مونس علوی ایک ماہ کے اندر اندر 25 لاکھ روپے بطور جرمانہ ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔

اگر جرمانہ مقررہ مدت میں ادا نہ کیا گیا تو محتسب اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ مونس علوی کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی جائے اور ان کا شناختی کارڈ و پاسپورٹ بھی بلاک کر دیا جائے۔

یاد رہے کہ کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 7 جولائی 2025ء کو ہونے والے اجلاس میں مونس علوی کی بطور چیف ایگزیکٹو دوبارہ تعیناتی کی منظوری دی تھی اور یہ تقرری 30 جولائی 2025ء سے نافذ العمل ہوگی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق مونس علوی نے 2008ء میں کے الیکٹرک میں ملازمت اختیار کی اور 2018ء میں انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

Related Posts