کے الیکٹرک کو 20 سال کیلئے بجلی تقسیم کا نیا لائسنس مل گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کے الیکٹرک کو 20 سال کیلئے بجلی تقسیم کا نیا لائسنس مل گیا
کے الیکٹرک کو 20 سال کیلئے بجلی تقسیم کا نیا لائسنس مل گیا

شہر قائد میں بجلی تقسیم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو بجلی تقسیم کا نیا لائسنس جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کے الیکٹرک کو الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 20 سال کیلئے لائسنس جاری کردیا۔

نیپرا کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے عبوری لائسنس کی مدت آج پوری ہو رہی تھی اور کے الیکٹرک کو 6 ماہ کاعبوری لائسنس دیاگیاتھا۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کو بجلی تقسیم کا لائسنس 18 جنوری 2044 تک جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر سماعت کی تھی اور 28 نومبر 2023 کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

Related Posts