’کہانی سنو‘ کی کامیابی کے بعد کیفی خلیل کا نیا گانا ’منسوب‘ ریلیز

تازہ ترین

تازہ ترین

کہانی سنو گانے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے پاکستانی گلوکار کیفی خلیل نے اپنا نیا گانا ’منسوب‘ ریلیز کردیا۔

کیفی خلیل کا نیا گانا منسوب بھی دل کو چھولینے والے شاعری سے مزین ہے اور کہانی سنو کی طرح اس گانے کی ویڈیو کو بھی انتہائی سادہ رکھا گیا ہے جو گانے کے کردار میں مزید اضافہ کرتی ہے۔

یاد رہے کہ کیفی خلیل کے گانے کہانی سنو نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی ، لوگوں کو کیفی خلیل کی سریلی آواز بہت پسند آئی تھی اور اس گانے کو مقبول ڈرامے مجھے پیار ہوا تھا کا او ایس ٹی بھی بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہرہ خان نے اپنے پسندیدہ پاکستانی ڈرامے کا نام بتادیا

قبل ازیں کیفی خلیل کوک اسٹوڈیو میں کنا یاری گانا بھی گاچکے ہیں لیکن کہانی سنو نے انہیں ہر کسی کی پلے لسٹ پر ایک خاص مقام دیا جس کے بعد انہیں پاکستان اور بھارت میں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور مداح ان کے نئے گانے کا انتظار بڑی شدت سے کر رہے تھے۔

Related Posts