نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

تازہ ترین

تازہ ترین

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

قومی کرکٹ ٹیم کو 2ٹی 20 میچز میں شکست دینے والی ٹیم نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پاکستان کے خلاف 5میچز پر مبنی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 33سالہ آل راؤنڈر کپتان کین ولیمسن پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20میچ کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر پاکستان کے خلاف باقی 3 میچز میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxNjc0MzAsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE2NzQzMCAtINii2KbbjCDYs9uMINiz24wg2qnbjCDZhtim24wg2bnbjNiz2bkg2LHbjNmG2qnZhtqvINis2KfYsduM2Iwg2qnbjNmGINmI2YTbjNmF2LPZhiDZvtuB2YTbjCDZvtmI2LLbjNi02YYg2b7YsSDYotqv2KbbkiIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxNjc0MzIsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMDcvVW50aXRsZWQtMS1jb3B5LTE2LTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYotim24wg2LPbjCDYs9uMINqp24wg2YbYptuMINm524zYs9m5INix24zZhtqp2YbaryDYrNin2LHbjNiMINqp24zZhiDZiNmE24zZhdiz2YYg2b7bgdmE24wg2b7ZiNiy24zYtNmGINm+2LEg2KLar9im25IiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2K/YqNim24w6INin2YbZudix2YbbjNi02YbZhCDaqdix2qnZuSDaqdmI2YbYs9mEICjYotim24wg2LPbjCDYs9uMKSDZhtuSINm524zYs9m5INix24zZhtqp2YbaryDYrNin2LHbjCDaqdix2K/bjCDar9im24zYjCDZgtmI2YXbjCDZuduM2YUg2qnbkiDaqdm+2KrYp9mGINio2KfYqNixINin2LnYuNmFINin24zaqSDYr9ix2KzbgSDYqtmG2LLZhNuMINqp25Ig2KjYudivINm+2KfZhtqG2YjbjNq6INiz25Ig2obavtm525Ig2YbZhdio2LEg2b7YsSDYotqv2KbbktuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

کین ولیمسن کی جگہ ٹم سیفرٹ نیوزی لینڈ ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔ کیوی ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا پاکستان کے خلاف سیریز میں کھیلنے کا کوئی امکان نہیں۔

بیان میں گیری اسٹیڈ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز بہت قریب ہے اور نیوزی لینڈ ٹیم کین ولیمسن کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں لے گی۔ واضح رہے کہ کیوی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز میں 2صفر سے برتری حاصل کرچکی ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 21رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کی کہانی دہراتے ہوئے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ کیوی ٹیم نے 20اوورز میں 194رنز بنا لیے۔

قومی ٹیم 195رنز کے تعاقب میں 20ویں اوور کی تیسری گیند تک کا کھیل کھیلتے ہوئے 173رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ بابر اعظم نے 66 جبکہ فخر زمان نے 25گیندوں پر 50 رنز کی اننگ کھیلی تاہم ٹیم کے دیگر کھلاڑی بہتر اسکور نہ کرسکے۔ 

Related Posts