انہوں نے مزید کہا کہ عوام جان جائیں گے کہ تمہارا اور ریتھک کا چکر نہیں تھا، اگر ریتھک روشن کے بارے میں بات کی تو تمہیں اتنا بدنام کر دیا جائے گا کہ خودکشی کے سوا کوئی راستہ نہیں رہے گا، اگر اپنی عزت بچانی ہے تو ریتھک روشن سے معافی مانگ لو‘۔
کنگنا رناوت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جاوید اختر چاہتے تھے کہ ان کی دھمکیوں کے دباؤ میں آکر میں خود کشی کرلوں، انہوں نے مجھے ذہنی تناؤ اور کرب میں مبتلا کیا۔
واضح رہے کہ جاوید اختر نے یہ مقدمہ 2020ء میں ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران کنگنا رناوت کے مبینہ ہتک آمیز اور بے بنیاد تبصروں کے خلاف دائر کیا تھا۔