لاہور:جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار ہونے کا اعزاز اپنے پاس رکھنے والی کنول آفتاب کے ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز جبکہ انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔
لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز مکمل ہونے اور انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز رکھنے کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر دو بڑے سنگ میل عبور کرلئے ہیں۔
کنول آفتاب نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر اپنے دوست ذوالقرنین سکندر کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
ٹک ٹاک سٹار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ الحمد اللہ میں ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








