اداکار کنور ارسلان کے والد چل بسے

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکار کنور ارسلان کے والد چل بسے
اداکار کنور ارسلان کے والد چل بسے

پاکستان کے معروف اداکار کنور ارسلان کے والد کا انتقال ہوگیا۔

کنور ارسلان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، میں نے اپنے سرپرست، بہترین دوست اور اپنے والد کو کھودیا ہے، براہ مہربانی میرے والد کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ تعالیٰ اُن کے درجات کو بلند کرے اور ان کی تمام منزلیں آسان کرے،آمین۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kanwar Arsalan (@kanwararsalan)

یاد رہے کہ کنور ارسلان نے گزشتہ برس اپنی والد ہ کو بھی کھودیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:احد رضا میر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے، معاملہ کیا

مزید برآں اداکار کی شادی شوبز انڈسٹری سے ہی وابستہ ایک اداکارہ فاطمہ آفندی سے 9 سال پہلے ہوئی تھی، اُن کے دو بیٹے بھی ہیں جن کے نام المیر خان اور ماہبیر خان ہیں بعدازاں وہ اپنی فیملی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر بھی اکثراوقات شیئر کرتے رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار کی بیوی فاطمہ آفندی بہت سے مقبول پاکستانی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جن میں من و سلویٰ، میری ذات ذرہ بے نشان اور مکافات جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

Related Posts