کراچی: ایک ہی گھر سے لاپتا ہونے والی 5 لڑکیاں ایک ماہ بعد بازیاب، اتنے دن کہاں تھیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سعید آباد میں ایک ماہ قبل ایک ہی گھر سے لاپتا ہونے والی پانچ لڑکیوں کو بازیاب کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ضلع کیماڑی تھانہ سعید آباد آپریشن و انویسٹی گیشن پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پانچوں لڑکیوں کو بازیاب کر لیا۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گزشتہ ماہ 15 فروری 2024 کو سیکٹر 17B سعید آباد کے رہائشی ضمیر عباس نامی شخص کی 3 بیٹیاں اور 2 بھانجیاں پر اسرار طور پر گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔
لاپتا لڑکیوں میں 19 سالہ آسیہ، 17 سالہ مریم، 15 سالہ خدیجہ، 19 سالہ صفری اور 14 سالہ کبری شامل تھیں۔ تھانہ سعید آباد میں مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد لڑکیوں کی تلاش کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی۔
تشکیل دی گئی ٹیم نے ٹیکنیکل ذرائع سے لاپتہ لڑکیوں کا سراغ لگا کر لڑکیوں کو بازیاب کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکیاں گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر خود گھر سے فرار ہوئی تھیں۔
ایس ایس پی کیماڑی نے مزید بتایا کہ لڑکیاں کھنڈو گوٹھ نارتھ ناظم کے علاقے میں کرائے پر گھر حاصل کرکے رہائش پذیر تھیں جبکہ مزید مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Related Posts