کراچی:کراچی میں امام حسین ؑکے چہلم دوران مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کی۔
اجلاس میں شیعہ مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اور مرکزی منتظمین نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران شہر میں چہلم امام حسینؑ کے حوالے سے پولیس کی جانب سے کئے جانے والے جملہ اقدامات اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے چہلم کے موقع پر شہر میں سکیورٹی کے موثر اقدامات پر بریفنگ دی۔اس دوران کراچی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی سخت نگرانی کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔
پولیس افسران کو چہلم کے دوران مجالس اور جلوسوں کی منتظمین سے رابطے میں رہنے اور سکیورٹی انتظامات کو موٹر بنانے کیلئے انکی مشاورت سے ترتیب دینے کی ہدایت بھی جاری کی گئیں۔