کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس دودریا کے مقام پر ایک پرانا ریسٹورینٹ منہدم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسٹورینٹ کی بنیادیں کمزور ہوگئیں اور لکڑی سے بنے ریسٹورینٹ کی دیواریں اور کچھ حصے گر پڑے۔
واضح رہے کہ پولیس اور دیگر حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کارروائیاں شروع کردیں، اس سے قبل موقع پر موجود شہریوں نے نیچے گرنے والے افراد کو لکڑیوں تلے نکالا۔
بعدازاں حادثے کے بعد پولیس نے ریسٹورینٹ کے مقام پر رکاوٹیں لگادیں۔