کراچی: سولجر بازار میں دھماکہ، عمارت کا ایک حصہ منہدم، 13افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

دھماکہ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں مبینہ گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور 13افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سولجر بازار کی رعنا کالونی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13ہوگئی جبکہ واقعے میں 14افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے بیان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے سے 2 قریبی عمارتیں بھی متأثر ہوئیں۔جاں بحق افراد میں سے ایک کی شناخت طلحہ جبکہ دوسرے کی 60سالہ ریاض کے نام سے ہوئی۔

دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینسز اور رضا کار زخمیوں کی فوری ہسپتال منتقلی کے لیے سرگرم عمل نظر آئے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ڈی جی ریسکیو 1122 بریگیڈئیر واجد کا کہنا ہے کہ گیس دھماکہ عمارت کی پہلی منزل پر ہوا اور شبہ یہ ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر یا پھر گیس کھینچنے والی مشین سے ہوا ہوگا۔ ملبے تلے سے ایک 14سالہ لڑکی کو نکال لیا گیا ہے۔

خدشہ یہ ہے کہ 2 افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو کارروائی جاری ہے۔ ڈی جی ریسکیو کا کہنا ہے کہ چھوٹی عمارت کیلئے ہمارے پاس خاص آلہ ہوتا ہے۔ آلے کی مدد سے لوہے کو کاٹ کر ملبہ ہٹایا گیا ہے۔

 

Related Posts