کراچی: امریکا سے آئے شہری نے محمود آباد قبرستان میں قبروں پر پل بنوالیا، متنازع اقدام پر شہریوں میں غم و غصہ، ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi: Controversy as Bridge Built Over Graves in Mehmoodabad Cemetery

کراچی: محمود آباد قبرستان میں ایک امریکی شہری کی جانب سے قبروں پر پل تعمیر کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص نے قبرستان انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے وہاں ایک پل تعمیر کروایا، جس پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب عوام کو تو قبرستان میں دفن ہونے کے لیے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب کہ کئی مواقع پر لواحقین سے “چائے پانی” کے نام پر رشوت طلب کی جاتی ہے۔ مگر اس واقعے نے ثابت کر دیا کہ بااثر اور امیر افراد کے لیے انتظامیہ کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔

قبرستان کے قریب رہنے والے لوگوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر قبرستان انتظامیہ نے اس امریکی شہری سے کتنی رقم وصول کی ہوگی کہ اسے قبروں کے اوپر پل تعمیر کرنے کی اجازت دے دی گئی؟ جبکہ عام شہریوں کو قبر کے لیے بھی منت سماجت کرنی پڑتی ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اس متنازعہ اقدام میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

Related Posts