سال نو کی پہلی صبح سردی میں اضافہ، درجہ حرارت 6 ڈگری تک گرگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi experience record-breaking cold temperature today

کراچی: سال نو کی پہلی صبح سردی کی شدت میں اضافہ، شہر کا درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا کی رفتار 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی میں گزشتہ کئی روز سے سردی کی لہر جاری ہے اور درجہ حرارت 8 سے 7 کے درمیان ریکارڈ کیا جارہا ہے تاہم گزشتہ رات اور آج صبح سردی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں ہوا کی رفتار 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس کی وجہ سے سال نو کی پہلی صبح سردی کی شدت میں اضافہ ہوااور شہر کا درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

مزید پڑھیں:کورونا نے مزید 71 پاکستانیوں کی جان لے لی، 2463 نئے کیسز رپورٹ

کراچی میں یخ بستہ ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں ہونے والے اضافے میں آئندہ چند روز میں مزید شدت متوقع ہے۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 6ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو دوپہرکے وقت معمول پر آنے کا امکان ہے۔

Related Posts